ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی اشفاق منگی بھی پاک سرزمین پارٹی میں شامل

پیر, 18 اپریل 2016 18:02

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کے صوبائی رکن اسمبلی اشفاق منگی مصطفیٰ کمال کی پارٹی میں شامل ہوگئے۔

ایم کیو ایم کی ایک اور وکٹ گر گئی اور رکن سندھ اسمبلی اشفاق منگی بھی پاک سرزمین پارٹی کے قافلے میں شامل ہوگئے۔ اشفاق منگی کمال ہاؤس پہنچے تو ان کا شاندار استقبال کیا گیا اور ان پر پھولوں کی پتیاں بھی نچھاور کی گئیں۔ اشفاق منگی کراچی کے حلقے پی ایس 127 سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے اور رابطہ کمیٹی میں اہم ذمہ داریاں بھی ادا کرتے رہے ہیں۔

اس موقع پر بات کرتے ہوئے پاک سرزمین پارٹی کے رہنما مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ اشفاق منگی کو وطن پرستی کے قافلے میں خوش آمدید کہتا ہوں، ہم کسی سے پاور چھیننے کے لیے نہیں بلکہ لوگوں کو ٹارگٹ کلر بنانے سے روکنے کے لیے آئے ہیں، سالہا سال سے کراچی میں نفرتین بوئی گئی اور 30 سال کے دوران ہم نے صرف کھویا ہے پایا کچھ بھی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ  وکٹیں گرنے کا سلسلہ رکنے والا نہیں اور مخالف طرف سے جو جتنا تیز آواز والا ہے وہ اتنا ہی رابطے میں ہے، حیدرآباد، میرپورخاص سے بھی بہت سے لوگ قافلے میں شامل ہوگئے۔

Read 362 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto