پاکستان کی سالمیت اور ترقی کے لئے بلاامتیاز احتساب ضروری ہے، سربراہ پاک فوج

منگل, 19 اپریل 2016 18:21

کوہاٹ: سربراہ پاک فوج جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ ملک میں امن و استحکام کرپشن کے خاتمے سے جڑا ہے اور پاکستان کی سالمیت اور ترقی کے لئے بلاامتیاز احتساب ضروری ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق سربراہ پاک فوج جنرل راحیل شریف نے سگنل ریجمنٹل سینٹر کوہاٹ کا دورہ کیا جہاں فوجی جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ کرپشن کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ کر پھینکے بغیر ملک میں دائمی امن اور استحکام نہیں آسکتا، ملکی یکجہتی، استحکام اور خوشحالی کے لئے ہر سطح پراحتساب ضروری ہے اور اس مقصد کے حصول کے لئے پاک فوج مکمل تعاون کرے گی۔

سربراہ پاک فوج کا کہنا تھا کہ دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خلاف جنگ پوری قوم کی حمایت سے لڑی جارہی ہے، بلاامتیاز احتساب سے ہماری آنے والی نسلوں کا مستقبل بہترہوگا اور مسلح افواج آئندہ نسلوں کے لئے ہر بامقصد کوششوں کی مکمل حمایت کریں گی۔

آرمی چیف نے میجر جنرل سہیل احمد زیدی کو کرنل کمانڈنٹ سگنل کے بیج لگائے جب کہ اس سے قبل جنرل راحیل شریف نے یادگار شہدا کا دورہ کیا جہاں انہوں نے شہدا کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی۔

Read 384 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto