ماڈل ایان کا نام کچھ دیر کیلیے باہر نکال کردوبارہ ای سی ایل میں ڈال دیا گیا

جمعرات, 21 اپریل 2016 13:28

اسلام آباد: وزارت داخلہ نے کرنسی کیس کی ملزمہ ماڈل ایان علی کا نام ای سی ایل سے کچھ دیر کیلیے نکال دیا تاہم تھوڑی دیر بعد ہی ایان کا نام دوبارہ ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرلیا گیا۔

ایف بی آر اور سیکریٹری داخلہ کی درخواست پر وفاقی حکومت نے ماڈل ایان علی کا نام دوبارہ ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈال دیا اور اب ایان ملک سے باہر نہیں جا سکتیں۔ دریں اثنا ایان علی نے کہا ہے کہ ان کا نام ای سی ایل میں بلاجواز ڈالا گیا، کیا یہ مذاق ہے۔ وہ پھر عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائیں گی۔ لگتا ہے یہاں آف شور اکاؤنٹس والوں اور اسپتالوں میں چھپنے والوں کا ساتھ دیا جاتا ہے۔

قبل ازیں وزارت داخلہ نے ایف بی آر کی مشاورت سے ماڈل ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالا اور وزارت داخلہ کی کمیٹی نے عدالتی فیصلے کا جائزہ لیاجبکہ ماڈل ایان علی کی طرف سے اس بات کی یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ وہ بیرون ملک سے واپس آئے گی۔ ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے ایف آئی اے کو بھی آگاہ کر دیا گیاتھا۔

Read 605 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto