کراچی میں ماتحت عدالتوں میں ججوں کے رویے کے خلاف وکلا کا احتجاج

پیر, 25 اپریل 2016 11:58

کراچی: ماتحت عدالتوں کے ججوں کے خلاف ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی اپیل پر وکلا برادری نے علامتی ہڑتال کی جس کی وجہ سے سیکڑوں مقدمات کی سماعت نہ ہوسکی۔

کراچی ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے ماتحت عدالتوں میں تعینات ججوں کے ناروا سلوک کے خلاف 2 گھنٹے کی علامتی ہڑتال کی گئی ،جس کے تحت وکلا صبح 9 بجے سے 11 بجے تک سٹی کورٹ، انسداد دہشت گردی عدالتوں اور احتساب عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے ، وکلا کی عدم حاضری کے باعث سیکڑوں مقدمات التوا کا شکار ہوگئے جب کہ سائلین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

دوسری جانب وکلا کا کہنا ہے کہ انہوں نے علامتی ہڑتال کا اقدام انتہائی مجبوری میں اٹھایا اور اگر ماتحت عدلیہ میں تعینات ججوں اور عملے کا رویہ درست نہ ہوا تو احتجاج کے سلسلے کو مزید بڑھایا جائے گا۔

Read 495 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto