12 مہینوں میں1000 فضائی سفر ، سجنا سنورنا ضروری ، رات 3 بجے بھی پرستار ،فوٹو گرافر ز اور کیمرہ مین مل جاتے ہیں:پریانکا چوپڑا

بدھ, 27 اپریل 2016 12:31

ممبئی: بھارتی سپر اسٹار اور مصروف ترین اداکارہ پریانکا چوپڑا کے بارے میں پتا چلتا ہے کہ آج وہ لاس اینجلس میں ہیں تو اگلے دن بعد خبر آتی ہے کہ پریانکا چوپڑا کینیڈا پہنچ گئی ہیں جبکہ دو دن بعدپھر پتا چلتا ہے کہ یہ ’’اڑن کھٹولہ ‘‘ بھارت میں کسی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہے ،ایسے ہی گھومتے پھرتے بھارت کی اس اداکارہ نے گزشتہ ایک سال کے دوران1000سے زیادہ مرتبہ ’’ہوائی سفر‘‘کر کے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔

بھارتی فلم انڈسٹری پر گہری نظر رکھنے والی ویب سائٹ ’’بھاسکر ڈاٹ کام ‘‘ کے مطابق پریانکا چوپڑا اس وقت بھارت کی ہٹ فلموں کی پہچان بن چکی ہیں ،پریانکا جو آج کل ہالی ووڈ کی ایک فلم میں بھی کام کر رہی ہیں اور فلموں کی شوٹنگ کے سلسلہ میں اکثر غیر ملکی دوروں پر رہتی ہیں نے گزشتہ بارہ مہینوں میں 1000سے زیادہ ’’ ہوائی سفر‘‘کئے ہیں۔اپنے تھکا دینے والے اس مصروف ترین شیڈول کے حوالے سے اس سوال پر کہ ائیرپورٹ پر ہمیشہ بنی اور سجی سنوری نظر آنے کے پیچھے کیا راز ہے ؟پریانکا کا کہنا تھا کہ چاہے میں رات 3بجے بھی آؤں تو ائیر پورٹ پر مجھے میرے پرستار اور میڈیا کے فوٹو گرافر ز اور کیمرہ مین مل جاتے ہیں ،ایسے میں بال سنورے ہونا فریش چہرہ اور ہونٹوں پر لپ سٹک لگی ہونا ضروری ہے جبکہ آنکھوں کاجل لگانے کی عادت تو مجھے میری ماں سے ورثے میں ملی ہے ،میری ماں بچپن میں ناریل کا تیل لگاتی تھی ،اس کا رزلٹ اب سمجھ میں آیا ہے کہ جسم کو ’’ریلکس‘‘رکھنے کے لئے  یہ تیل کتنا ضروری ہے ۔

پر یانکا کا کہنا ہے کہ میری زندگی اتنی مصروف ہو گئی ہے کہ مجھے کچھ پتا نہیں ہوتا کہ میں نے کب کس ملک کا سفر کرنا ہے ،لہذا میں اب ہر وقت تیار ہی رہتی ہوں ،میرے سفری بیگ میں ہمیشہ سب سے اہم اور ضروری چیز نیلے اور کالے رنگ کے قلم ہیں جنہیں میں کبھی نہیں بھولتی ،کیونکہ امیگریشن فارم بھرنے کے لئے ان کی بہت ضرورت ہوتی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ میں ہوائی سفر کے دوران اپنے شیڈول کو مدنظر رکھ کر پلان تیا ر کرتی ہوں ،اگر میں امریکہ یا کینیڈا سے بھارت آ رہی ہوں اور رات کو پہنچنا ہو تو پھر ہی سوتی ہوں وگرنہ جاگتی رہتی ہوں ،جبکہ  بھارت میں اپنی شوٹنگ پلان کو مد نظر رکھتے ہوئے نیند پوری کرتی ہوں ،اسی طر ح امریکہ ،کینیڈا یا لندن جاتے ہوئے بھی میں مقامی وقت اور شیڈول کے مطابق نیند کا حساب لگا کر سوتی اور جاگتی ہوں ۔پریانکا چوپڑا کا کہنا تھا کہ میں اپنی مصروف ترین فلمی زندگی میں تھکا دینے والے مسلسل کام اور سفر میں اپنے ساتھ وٹامن سی اور پانی ہمیشہ ساتھ رکھتی ہوں ،جبکہ اورنج جوس اور سادہ پانی بہت زیادہ پیتی ہوں ،دوران سفر خود کو فعال اور چاک و چوبند رکھنے کے لئے میرا پسندیدہ مشروب ’’گرما گرم کافی‘‘ہے اور اگر ایک دن میں ضرورت سے زیادہ کافی پی لوں تو پھر اگلے دن کافی کی مقدار کم کر دیتی ہوں تاکہ توازن قائم رہے

Read 1894 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto