بیٹے کے معاشقوں پر مجھے کوئی مسئلہ نہیں، رشی کپور

ہفتہ, 07 مئی 2016 15:28

ممبئی: بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار رشی کپور نے اپنے بیٹے رنبیر کپور کے معاشقوں پر پہلی بار لب کشائی کرتے ہوئے کہا کہ اپنے بیٹے کے معاشقوں سے کوئی مسئلہ نہیں وہ ہر حال میں بیٹے کے ساتھ ہیں۔

بالی ووڈ اسٹار رنبیر کپور فلم نگری میں اپنی اداکاری کے ساتھ ساتھ اپنے معاشقوں کی وجہ سے بھی شہرت رکھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ فلم نگری کی صف اول کی اداکاراؤں دپیکا  اور کترینہ  کے ساتھ ان کا معاشقہ رہا ہے جب کہ بالی ووڈ اسٹار کے والد رشی کپور نے اپنے بیٹے کے معاشقوں کے حوالے سے سوالات پر ہمیشہ ہی خاموشی اختیار کیے رکھی  تاہم اب انہوں نے بھارتی میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے اپنے بیٹے کے معاشقوں پر پہلی بار لب کشائی کی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق رشی کپور کا بیٹے رنبیر کپور کے معاشقے کے سوال پر کہنا تھا کہ فلم نگری میں کئی دوست ہوتے ہیں جو کہ ایک ساتھ کام کرتے ہیں اسی لیے بیٹے کے معاشقوں پر مجھے کوئی مسئلہ نہیں ہے جب کہ رنبیر کترینہ کے ساتھ بطور بوائے فرینڈ رہے یا اس سے شادی کرے  یہ اس کی مرضی ہے میں ہر حال میں بیٹے کے ساتھ ہوں۔

Read 2564 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto