نصرت فتح علی خان کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے قوالی پروگرام کا انعقاد

منگل, 05 جنوری 2016 23:46

گوجرانوالہ ......گوجرانوالہ کی نجی یونیورسٹی میں طلبہ و طالبات نے لیجنڈ قوال نصرت فتح علی خان کوخراج تحسین پیش کرنے کیلئے پروگرام کا انعقاد کیا ،شرکاء محفل نصرت فتح علی خان کی گائی قوالیوں پر جھومتے رہے۔

گوجرانوالہ کی نجی یونیورسٹی میں مارکیٹنگ کے اسٹوڈنٹس کو پرکشش مارکیٹنگ بنانے کا اسمائمنٹ ملا جس پر طلبہ نے سوچ و بچار کے بعد نصرت فتح علی خان کو ٹربیوٹ پیش کرنے کیلئے قوالی کے پروگرام کا اہتمام کیا ۔

نصرت فتح علی خان کی یاد میں ہونے والے اس پروگرام میں قوالیوں کے سنگ سروں کے رنگ لیجنڈ قوال کے بھتیجے معظم علی خان اور مجاہد علی خان نے بکھیرے ۔

پروگرام میں شریک طلبہ و طالبات اور انکی فیملیز نے قوالی کے اس ایونٹ کو بھرپور انداز میں انجوائے کیا ، ایک طرف طلبہ دھمال ڈالتے نظر آئے تو دوسری جانب طالبات بھی پُرجوش انداز میں داد دیتی رہیں ۔

یونیورسٹی ٹیچر کا کہنا ہے کہ اس پروگرام کی بدولت طلبہ نے اپنی صلاحیت کو منوایا ہے اور اُن کا یہ اعتماد مستقبل میں بھی انہیں فائدہ دے گا ۔ 

Read 1498 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto