عمران خان برطانیہ میں اسرائیلی لابی کے لئے کام کرتے ہیں، مولانا فضل الرحمان

جمعرات, 19 مئی 2016 20:43

جمعیت علمائے اسلام (ف)  کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ جو خود چور ہے وہ دوسرے کو بڑھ چڑھ کر چور کہہ رہا ہے جب کہ وزیراعظم کا نام اگر پاناما لیکس میں ہے تو انہیں جانا چاہیے لیکن پہلے تحقیقات کی جائیں۔

کوئٹہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کے دوران مولانا فضل الرحمان نے عمران خان کا نام لیے بغیر ان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جو خود چورہے وہ دوسرے کو بڑھ چڑھ کر چور کہہ رہا ہے، انہیں پاناما لیکس پر تحقیقاتی کمیشن کے لیے متنازعہ بیوروکریٹس پر اعتماد ہے مگر سابق جج پر نہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عمران خان نے ٹیکس بچانے کے لیے کمپنی بنانے کاعتراف کیا، یہ برطانیہ میں اسرائیلی لابی کے لیے کام کرتا ہے اور جو یوٹرن کو نہیں جانتے ان کے سامنے اس شخص کی تصویر لگادی جائے تو وہ سمجھ جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر وزیراعظم کا نام پاناما لیکس میں ہے تو انہیں جانا چاہیے لیکن پہلے تحقیقات تو کی جائیں۔

Read 739 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto