ایان علی کیخلاف کرنسی اسمگلنگ کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی

جمعرات, 26 مئی 2016 21:23

راولپنڈی: کسٹم عدالت نے ماڈل ایان علی کے خلاف کرنسی اسمگلنگ کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی۔ راولپنڈی کی کسٹم عدالت کے جج رانا آفتاب احمد خان نے ماڈل ایان علی کے خلاف کرنسی اسمگلنگ کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران ایان علی کی عدم حاضری پر ان کے وکیل لطیف کھوسہ نے اپنی موکلہ کو ایک دن کے لیے استثنیٰ کی دینےکی درخواست کی، ایان علی کے وکلا کی جانب سے میڈیکل سرٹیفیکیٹ پیش نہ کیے جانے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا، جس پر لطیف کھوسہ نے کہا کہ ایان علی بیماری کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہوسکتیں تاہم انہوں نے میڈیکل سرٹیفیکیٹ واٹس ایپ کیا ہے۔ بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کرتے ہوئے قرار دیا کہ ملزمہ کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ میں بریت کی درخواست زیر سماعت ہے۔ کیس کا تمام ریکارڈ عدالت عالیہ میں ہے، اس لئے مقدمے کی سماعت نہیں ہوسکتی، اب آئندہ سماعت لاہور ہائی کورٹ سے کیس کا ریکارڈ واپس آنے پر ہی ہوگی۔ واضح رہےکہ گزشتہ برس ایان علی راولپنڈی ایئرپورٹ پر کروڑوں روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی دبئی لے جاتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑی گئی تھیں

Read 691 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto