رمضان المبارک کے دوران ریلوے کرایوں میں 25 فیصد تک کمی کا اعلان

اتوار, 29 مئی 2016 15:09

پاکستان ریلوے نے رمضان المبارک میں عوام کی سہولت کے لیے خصوصی پیکیچ کا اعلان کرتے ہوئے کرایوں میں 10 سے 25 فیصد کمی کردی ہے جس کا اطلاق یکم سے 20 رمضان المبارک تک ہوگا۔ 

ترجمان ریلوے کے مطابق کرایوں میں کمی کا فیصلہ عوام کو رمضان المبارک میں سستی سفری سہولت کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔ کرایوں میں کمی کا اطلاق یکم سے 20 رمضان المبارک تک ہوگا اور یہ سہولت ایڈوانس بکنگ پر دستیاب ہوگی۔

ترجمان ریلوے کے مطابق بہاؤالدین زکریا، موسیٰ پاک اور مہر ایکسپریس کے کرایوں میں 25 فیصد جب کہ کراچی ایکسپریس، پاک بزنس، جعفرایکسپریس، گرین لائن، قراقرم ایکسپریس، خیبر میل، علامہ اقبال، تیزگام کے کرایوں میں 10 فیصد کمی کی گئی ہے۔

 
Read 801 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto