اداکاروں کے خفیہ رشتوں کا سچ

بدھ, 01 جون 2016 17:58

 

شوبز انڈسٹری  میں ہر روز رشتے بنتے اور بگڑتےہیں،آج کوئی اسٹار کسی کے ساتھ نظر آرہا ہے تو کل کسی دوسرے کے ساتھ۔

گلیمر کی دنیا میں اس میں کوئی برائی نہیں سمجھی جاتی لیکن ایک حقیقت یہ بھی ہے کہ اس چیز سے مشہور لوگوں کی زندگیاں متاثر ہوتی ہیں۔

یہ ہی وجہ ہے کہ اداکار اپنے رشتوں کو خفیہ رکھتے ہیں تاہم تعلقات چھپائے نہیں چھپتے۔آج ہم آپ کو بھارت اور پاکستان کے مشہور اداکاروں کے خفیہ  تعلقات سے آگاہ کروائیں گے ،جن کے بارے میں آپ یقیناً لاعلم ہوں گے۔

عائشہ خان،ہمایوں سعید

 

پاکستان ٹی وی کی مشہور آن اسکرین جوڑی عائشہ اور ہمایوں ہمیشہ سے لوگوں کے پسندیدہ فنکار رہے ہیں، گزشتہ کافی عرصے تک دونوں کے درمیان تعلقات کی خبریں بھی زبان زد عام تھیں۔یہاں تک سننے میں آیا تھا کہ عائشہ ہمایوں کو ان کی بیوی کو چھوڑنے کیلئے کہہ رہی ہیں ،لیکن ہمایوں نے اپنی بیوی کی بجائے عائشہ کو چھوڑنا بہترسمجھا۔

ہمایوں سعید،اُشنا شاہ

 

ہمایوں کا ایک اور اسکینڈل  اُشنا شاہ کے ساتھ بھی سامنے آیا تاہم اس پر دونوں اداکاروں کی جانب سے خاموشی اختیار کی گئی۔

وسیم اکرم،حمائمہ ملک

 

پاکستان کر کٹ کے مایا ناز کھلاڑی وسیم اکرم اور شوبز سے تعلق رکھنے والی باصلاحیت اداکارہ حمائمہ ملک کے بارے میں بھی ان افواہوں نے  بہت  شہرت حاصل کی تھی کہ دونوں کے درمیان مختصر عرصے کیلئے تعلقات قائم ہوئے تھے ،بہر حال ان افواہوں کی تصدیق نہیں ہوسکی۔

ویناملک،محمد آصف

 

اداکارہ وینا ملک اور کر کٹر محمد آصف کا اسکینڈل ماضی میں بہت مشہور ہوا تھا ،بالآخر یہ تعلق بھی ایک طویل عرصہ قائم رہنے کے بعد اختتام پزیر ہو گیا۔

شاہ رخ خان ،پریانکا چوپڑا

 

بولی وڈ کنگ شاہ رخ خان  اپنی فیملی کو لے کرکافی سنجیدہ ہیں ،وہ اپنی بیوی اور بچوں سے بے انتہا پیار کرتے ہیں ،تاہم ماضی میں  ان کا ادکارہ پریانکا چوپڑا کے ساتھ اسکینڈل کا فی مشہور ہواتھا۔تاہم اس تعلق کا کوئی ثبوت سامنے نہیں آیاتھا۔

ہرتیک روشن،باربرا موری

 

ہرتیک ان دنوں کنگنا کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے قانونی جنگ میں مصروف ہیں،لیکن یہ پہلی بار نہیں ہے کہ وہ کسی اسکینڈل میں ملوث ہوئے ہیں اس سے پہلے ‘باربرا موری’ کے ساتھ بھی ان کے تعلقات کو کافی شہرت حاصل ہو چکی ہے۔

ایک انٹرویو کے دوران باربرا کے اس بیان نے لوگوں میں ہلچل پیدا کردی تھی کہ’کوئی بھی ہرتیک کے عشق میں گرفتار ہو سکتاہے’۔

ہرتیک،کرینہ

 

ان دونوں کی جوڑی ٹی وی پر ہمیشہ خوبصورت نظر آتی ہے ،معاملات اس وقت خراب ہونا شروع ہوئے  جب دونوں کے بارے میں یہ افواہیں گردش کرنے لگیں کہ دونوں کے درمیان دوستی سے کچھ زیادہے۔

بالآخر دونوں اسٹارز کے والدین نے معاملہ اپنے ہاتھ میں لیا اور فیصلہ کیاکہ اب یہ دونوں ایک ساتھ کوئی فلم نہیں کریں گے۔

ملائکہ اروڑا،ارجن کپور

 

حال ہی میں ملائکہ اور ارجن کے درمیان تعلق کو میڈیا میں بہت کوریج ملی،ملائکہ کی ارباز کے ساتھ علیحدگی کی وجہ بھی ارجن  کو قرار دیا گیا ،لیکن ان خبروں میں کتنی سچائی ہے یہ تو وقت ہی بتائے گا۔

Read 4622 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto