پنجاب میں انڈیاکا جھنڈا لہرانے پرایک شخص گرفتار۔ مقدمہ درج

بدھ, 27 جنوری 2016 13:07

اوکاڑہ: پاکستان کے صوبہ پنجاب میں اپنے مکان پر ہندوستان کا پرچم لہرانے پر ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔
پنجاب کے شہر اوکاڑہ میں تھانہ صدر کی پولیس نے ہندوستانی پرچم لہرانے کی اطلاع ملنے پر گاو¿ں (چک 54/2L) میں ایک شخص عمر دراز ولد لیاقت علی کے گھر پر چھاپہ مارا۔
چھاپے کی اطلاع پر عمر دراز موقع سے فرار ہوگیا تاہم پولیس نے چند گھنٹے کی کوشش کے بعد اسے گرفتار کرلیا۔
پولیس نے عمر دراز کے خلاف پاکستان پینل کوڈ (پی پی سی) کی دفعہ 123- اے اور مینٹیننس آف پبلک آرڈر (ایم پی او) کے سیکشن 16 کے تحت مقدمہ درج کیا۔
گرفتار شخص کا کہنا تھا کہ وہ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے بلے باز ویرات کوہلی کا مداح ہے اور اس نے اپنے مکان کی دیواروں پر اس کی تصاویر بھی لگا رکھی ہیں۔
تاہم اب اسے احساس ہوگیا ہے کہ اس نے ہندوستان کا پرچم لہرا کر غلطی کی۔
واضح رہے کہ ہندوستان میں پاکستان کے پرچم لہرائے جانے کے واقعات عمومی طور پر پیش آتے رہتے ہیں۔
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں عمومی طور پر ہر جمعے کو پاکستان کی حمایت اور ہندوستان کی مخالفت میں پاکستانی پرچم لہرائے جاتے ہیں۔
دوسری جانب ہندوستانی پنجاب میں سکھوں کی ’خالصتان تحریک‘ طویل عرصے سے جاری ہے اور وہاں بھی پاکستان کا پرچم کئی بار لہرایا جاچکا ہے

Read 1821 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto