میرا دل کررہا تھا کہ رنویر کے سر پر کرسی توڑ دوں

ہفتہ, 16 جولائی 2016 16:20

بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے کہا کہ وہ رنویر سنگھ کے سر پر کرسی توڑ دیتے،فلم دیکھنے گئے ہیں تو فلم دیکھیں،کرتب دکھانے کی ضرورت نہیں

سلمان خان نے اپنی فلم ’سلطان‘ کے ساتھ ایک بار پھر یہ ثابت کر دیا کہ چاہے وہ ’دبنگ‘ بن کر آئیں یا ’ٹائیگر‘ یا پھر ’سلطان‘ باکس آفس پر انہی کی حکمرانی رہے گی.

بالی ووڈ کے سلطان کروڑوں دلوں کی جان سلمان خان اپنی فلموں میں جو بھی کرتے ہیں،وہ ٹرینڈ بن جاتا ہے اور ایسا ممکن نہیں کہ ان کی فلمیں سنیما پر لگیں اور عوام ان کےگانوں پر رقص نہ کرے.

گذشتہ دنوں رنویر سنگھ پیرس کے سنیما میں سلمان خان کی فلم ‘سلطان’ دیکھنے پہنچے،اس دوران رنویر نے سلمان کے گانے ‘بے بی کو بیس پسند ہے’ پر رقص کرنا شروع کردیا اور وہاں موجود تمام شائقین کی توجہ کا مرکز بن گئے.

بالی ووڈ دبنگ خان سے ایک تقریب کے دوران رنویر سنگھ کے حوالے سے سوال کیا گیاتو وہ کچھ خاص خوش نظر نہیں آئے،بالی ووڈ کے سلطابق کا کہنا تھا کہ ‘میں ان کے سر پر کرسی توڑ دیتا،فلم دیکھنے گئے ہیں تو فلم دیکھیں،کرتب دکھانے کی ضرورت نہیں،لوگ سلطان چھوڑ کر رنویر سنگھ کو دیکھ رہے تھے،ہمیں رنویر سے پیسے لینے چاہیے.

سلمان خان جو اپنے دبنگ انداز کے حوالے سے بالی ووڈ میں جانے جاتے ہیں،اب یہ دیکھنا ہےکہ اب سلمان خان نے یہ بات غصے میں کہی یا مذاق میں، یہ تو وہی جانتے ہیں.

واضح رہے کہ سلمان خان کی فلم ‘سلطان’ اب تک باکس آفس پر دو سو کروڑ روپے سے زائد کما چکی ہے،فلم ’سلطان‘ ایک پہلوان کی زندگی پر بنی فلم ہے جو اکھاڑے کی کشتی سے نکل کر پروفیشنل کشتی میں اپنی جگہ بناتا ہے

Read 3122 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto