سپر سٹار راجیش کھنہ کی آج چوتھی برسی

پیر, 18 جولائی 2016 12:07

ستر کی دہائی میں بالی ووڈ فلموں کے لئے کامیابی کی ضمانت سمجھے جانے والے رومانوی ہیرو راجیش کھنہ کو مداحوں سے بچھڑے چار سال بیت گئے ۔راجیش کھنہ وہ بھارتی اداکار تھے جنہیں پہلے سپر سٹار ہونے کا اعزاز حاصل ہوا، وہ فلمی دنیا میں آئے اور چھا گئے ۔راجیش کھنہ نے کئی سال تک فلم انڈسٹری پر راج کیا ، انہوں نے پچاس سولو سپرہٹ اور 35 گولڈن جوبلی فلموں کا ریکارڈ قائم کیا جو ابھی تک برقرار ہے ۔انھوں نے اپنے کیرئیر میں 180 سے زائد فلموں میں کام کیا اور تین مرتبہ بہترین اداکار کا فلم فیئر ایوارڈ حاصل کیا ۔ 1977ٗء  میں بالی ووڈ کی مقبول ہیروئن ڈمپل کپاڈیہ سے شادی کی لیکن 1984ء میں ان دونوں کے درمیان علیحدگی ہو گئی ۔ وہ پانچ سال تک بھارتی پارلیمنٹ کے ممبر بھی رہے ۔اپنے انداز اور کرداروں کو لازوال بنانے والے سپرسٹار راجیش کھنہ خود تو 69 کی عمر میں اس دنیا سے گزر گئے لیکن ان کا بے مثال فن انہیں مدتوں چاہنے والوں کے دلوں میں زندہ رکھے گا ۔

Read 868 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto