بھارتی وزیر دفاع کی سپرسٹار عامر خان کو سبق سکھانے کی دھمکی

پیر, 01 اگست 2016 12:20

گزشتہ سال بالی ووڈ سپر اسٹار عامرخان نے بھارت میں بڑھتی انتہاپسندی اورعدم برداشت کے خلاف بیان دیا تھا جس کے بعد ہندو انتہا پسندوں نے ایک طوفان کھڑا کردیا اوربی جے پی اور شیوسینا کی جانب سے عامر خان کو پاکستانی ایجنٹ قرار دیتے ہوئے قتل کی دھمکیاں بھی دی گئیں،عامر خان نے اپنے اس بیان پر معافی بھی مانگ لی تھی اس کے باوجود انہیں عارضی طور پر بھارت کو چھوڑنا پڑا تاہم اب بھارتی وزیر دفاع نے عامر خان کے خلاف بیان دے کر ایک بار پھر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔حکمران انتہا پسند ہندو جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی عامر خان کواپنے بیان پر معافی مانگنے کے باوجود کسی صورت معاف کرنے کو تیار نہیں اور کافی عرصہ گزرجانے کے باوجود بھارتی وزیر دفاع منوھر پاریکرنے ممبئی میں ایک تقریب سے خطاب میں عامر خان کا نام لیے بغیر کہا کہ کچھ عرصہ قبل ایک اداکار کا بیان آیا تھا بھارت میں عدم برداشت کے باعث ان کی بیوی ملک چھوڑ کر جانا چاہتی ہیں کیوں کہ انہیں یہاں ڈر لگتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دراصل یہ افسوسناک بیان ملک کے خلاف تھا جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جاسکتا اسی لیے ملک کے خلاف بولنے والوں کو سبق سکھانا ضروری ہے جیسا کہ ایک اداکار اور کمپنی کو سکھایا گیا تھا۔واضح رہے کہ اداکار عامرخان کے ملک میں عدم برداشت کے بیان کے بعد حکومت نے انہیں سیاحت کے سفیر کے عہدے سے بھی ہٹا دیاتھا۔

Read 1265 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto