سندھ میں چلنے والی گولی پنجاب کے کھاتے میں نہ ڈالی جائے :رانا ثنا اللہ

بدھ, 03 فروری 2016 16:38

لاہور: پی آئی اے کی نجکاری نہیں ہورہی اسے کمپنی بنا رہے ہیں ، کراچی میں گلو بٹ ہو یا الو بٹ قانون سے نہیں بچ سکے گا :صوبائی وزیر قانون

صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ بھی پی آئی اے کی نجکاری پر بول پڑے ، کہتے ہیں سندھ میں چلنے والی گولی پنجاب کے کھاتے میں نہ ڈالیں ، کراچی میں گلو بٹ ہو یا الو بٹ قانون سے نہیں بچ سکے گا ، ادارے کی نجکاری نہیں ہو رہی بلکہ اسے کمپنی بنا رہے ہیں ۔ صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ جب گرجتے ہیں تو برستے بھی خوب ہیں ، پنجاب اسمبلی میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر قانون کا کہنا تھا کہ کراچی میں چلنے والی گولی پنجاب کے کھاتے میں نہ ڈالی جائے ۔ فائرنگ کرنے والا گلو بٹ ہو یا الو بٹ قانون سے نہیں بچ سکے گا ۔ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کو منافع بخش ادارہ بنانے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں ، ملازمین کو حق ہے احتجاج کریں لیکن مسافروں کو خوار نہ کریں ۔ صوبائی وزیر قانون کا کہنا تھا عمران خان کا ایجنڈا ملک کی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے وہ میں نہ مانوں کی پالیسی پر گامزن ہیں ۔ 

Read 323 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto