حمزہ علی عباسی کووارننگ لیٹر جاری

جمعرات, 01 ستمبر 2016 10:04

پنجاب حکومت نے سوشل میڈیا پرحکومت منفی پراپیگنڈا کرنے پر پہلا وارننگ لیٹر جاری کردیا جس میں محکمہ پراسیکیوشن نے اداکار حمزہ علی عباسی کو سوشل میڈیا پر حکومت مخالف پراپییگنڈا کے نام پر وارننگ لیٹر جاری کردیا۔

لیٹر میں حمزہ علی عباسی کو غلط پوسٹ لگانے پر تین اگست 2016ء کو معافی مانگنے کا کہا گیا ہے، پنجاب حکومت کے مطابق حمزہ علی عباسی نے فیس بک پر مئی، جون اور جولائی میں اپنی پوسٹ پر پنجاب میں 900 بچے اغوا ہونے پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق ان تین ماہ میں اس سے تین گناہ کم بچے اغوا ہوئے، حمزہ علی عباسی نے غلط اعدادو شمار دے کر عوام میں خوف و ہراس پیدا کیا۔

خط میں کہا گیا ہے کہ اداکار حمزہ علی عباسی غلط پوسٹ لگانے پر فوری طور پر معافی مانگیں ورنہ ان کے خلاف دفعہ 505 کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا۔

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کا یہ اقدام شرم ناک ہے ،حکومت کو کیس کرنا ہے تو اس اخبار پر کریں جس میں خبر چھپی تھی، میں اس اخبار کا حوالہ بھی دیا تھا، یہ اقدام صرف آزادی اظہار رائے پر پابندی کے مترادف ہے۔

پنجاب حکومت نے دوسرا وارننگ لیٹر شہری حسن فیروز کے خلاف جاری کیا، حسن فیروز نے فیس بک پر پوسٹ لگائی کہ بچوں کو اغوا کرکے ان کے جسم سے اعضا چوری کیے جا رہے ہیں جب کہ خط کے مطابق پولیس ریکارڈ میں ایسا کوئی جرم سامنے نہیں آیا، ملزم نے غلط پوسٹ کے ذریعے عوام میں خوف و ہراس پھیلایا۔

گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے پولیس کو سائبر کرائم کے تحت سوشل میڈیا پر صوبائی حکومت کے خلاف مواد شیئر کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دیا تھا۔

 

Read 1377 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto