ابھیشک سے پہلے ایشوریہ نے کس سے اور کس مقصد سے شادی کی تھی؟

اتوار, 18 ستمبر 2016 04:53

بالی وڈ کے عالمی شہرت یافتہ اداکار امیتابھ بچن کا اپنی نواسی اور پوتی کے نام سوشل میڈیا پر کھلا خط شائع ہونے کی دیر تھی کہ ان کی بہو اور بھارت کی مقبول اداکارہ ایشوریا رائے کے حوالے سے ایک بار پھر سوشل میڈیا پر یہ بحث چھڑ گئی کہ کیا ابھیشک بچن سے شادی کرنے سے قبل انہوں نے ایک شادی کسی درخت سے بھی کی تھی؟ رواں ماہ کے آغاز میں اپنی نواسی نیویا نویلی اور پوتی آرادھیا کے نام ایک کھلے خط میں امیتابھ بچن انہیں سماج کے تھوپے نظریات اور فیصلوں کے سائے میں زندگی نہ گزارنے کی نصیحت کرتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر گردش کرتے اور پاکستانی اور بھارتی ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والے اس خط میں امیتابھ بچن لکھتے ہیں،

”میری پیاری نیویا اور آرداھیا،آپ دونوں کے نام کے ساتھ چاہے نندا لگے یا بچن، لیکن آپ ایک لڑکی، ایک عورت ہیں! اور چونکہ آپ خواتین ہیں، لہذا لوگ آپ پر اپنی سوچ، اپنی حدود تھوپنے کی کوشش کریں گے۔وہ آپ کو بتائیں گے کہ کس طرح کا لباس پہننا ہے، کس طرح کا برتاؤ کرنا ہے، آپ کو کس سے ملنا ہے اور آپ کو کہاں جانا ہے۔ اپنی حدود اور اپنے انتخابات کا تعین خود کرنا اور لوگوں کے فیصلوں سے خود کو بلند رکھنا آسان نہیں ہوگا، لیکن آپ لوگ دیگر خواتین کے لیے مثال قائم کر سکتی ہیں۔‘‘ امیتابھ بچن نے فیس بک پر ایک ویڈیو بھی پوسٹ کی تھی جس میں انہوں نے یہ خط پڑھ کر سنایا۔ اس خط کو جہاں مثبت انداز میں پذیرائی ملی وہیں سوشل میڈیا پر ملے جلے رد عمل والے ٹویٹس کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا۔

بھارتی ذرائع ابلاغ میں کہا گیا تھا کہ چونکہ اپنے زائچے کے مطابق ایشوریا’’ منگلک‘‘ ہیں اور ہندو مذہب کی رو سے اس کے ان کے شوہر کی زندگی پر برے اثرات پڑ سکتے ہیں، لہذا ان اثرات کو ختم کرنے کے لیے ہندو روایت کے مطابق پہلے ان کی شادی کسی درخت سے کی گئی تھی۔ تاہم بچن خاندان اس بات سے ہمیشہ انکار کرتا آیا ہے

Read 13715 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto