پرینکا چوپڑا نے ’غیر حساس` پیغام والی شرٹ پر معافی مانگ لی

منگل, 18 اکتوبر 2016 14:01

پرینکا چوپڑا نے اس حوالے سے خود پر ہونے والی تنقید کے بعد معافی مانگی ہے۔

ان کے بنیان پر لکھے الفاظ ’تارکِ وطن‘ ’پناہ گزین‘ اور ’غیرملکی‘ سرخ لائن سے کٹے ہوئے تھے جبکہ لفظ ’مسافر‘ نمایاں تھا۔

اس تصویر کے سامنے آنے کے بعد جریدے اور اداکارہ پر تنقید کی جا رہی تھی کہ یہ مراعات یافتہ طبقے کا پیغام ہے اور اس کے ساتھ بہت سے لوگوں نے اس جانب بھی اشارہ کیا کہ کوئی خوشی سے پناہ گزیں نہیں بنتا۔

اس حوالے سے پرینکا چوپڑا کا بھارتی نیوز چینل این ڈی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’میں لوگوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے پر بہت معذرت خواہ ہوں، میں ہمیشہ لوگوں پر چھاپ لگانے کی مخالف رہی ہوں۔ میں نہایت برا محسوس کر رہی ہوں

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ ’اس پیغام کو غلط طریقے سے سمجھا گیا ہے، جریدہ اس بارے میں بہت واضح تھا کہ وہ اس پیغام کے ذریعے غیر ملکیوں سے نفرت کے مسئلے کو اجاگر کرنا چاہتے تھے۔‘

اس حوالے ’کوندے ناست‘ نامی اس جریدے نے بھی وضاحتی پیغام جاری کیا ہے۔ جریدے کے بقول اس فوٹو کے ذریعے وہ یہ پیغام دینا چاہتے تھے کہ ہم سب مسافر ہیں کوئی اپنی مرضی سے سفر کرتا ہے اور کوئی حالات کے ہاتھوں مجبور ہو کر۔

رواں ماہ کے آغاز میں اداکارہ نے اس فوٹو کو ٹویٹ کیا تھا جس کے فوراً بعد ہی سماجی رابطوں کی سائٹس پر اس حوالے سے لوگوں نے اپنی ناراضی کا اظہار کیا تھا۔

۔‘

Read 593 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto