عمران خان کی زندگی پر بننے والی فلم کی دوبارہ شوٹنگ

ہفتہ, 19 نومبر 2016 11:48

سربراہ تحریک انصاف کی زندگی پر بننے والی فلم ’کپتان‘ جو گزشتہ 5 سال سے التواء کا شکار تھی اُس کی شوٹنگ کا دوبارہ آغاز کردیا گیا ہے۔ ہدایت کار فیصل امان خان کا کہنا ہے کہ فلم آئندہ سال جون کے وسط میں ریلیز کردی جائے گی۔

قبل ازیں کپتان کی شوٹنگ ناگزیر وجوہات کی بناء پر اچانک روک دی گئی تھی، جس کے بعد سے یہ التواء کا شکار تھی تاہم پانچ سال سے زیر تکمیل فلم پر ایک بار پھر کام کا آغاز کرنے کا اعلان کردیا گیاہے۔

عمران خان کی زندگی پر بننے والی فلم کے ہدایت کار فیصل امان خان ہیں، جب کے اس میں مرکزی کردار ماڈل و اداکار عبدالمنان ادا کررہے ہیں تاہم اداکارہ سعیدہ امتیاز بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں۔

فلم کپتان کے دیگر کرداروں میں مہوش ناصر بھی شامل ہیں جو اس سے قبل بے نظیر پر بننے والی فلم میں محترمہ کا کردار کامیابی سے ادا کرچکی ہیں، فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والے دونوں فنکار وں نے اس فلم کے توسط  سے اپنے کیئریئر کا آغاز کیا ہے۔

Read 4725 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto