ایرانی فلم میں ہالی ووڈ اداکار شامل

پیر, 21 نومبر 2016 15:04

اصغر فرہادی سنہ 2012 میں اپنی فلم ’آ سیپریشن‘ پر غیر ملکی فلم کی کیٹگری میں آسکر ایوارڈ جیت چکے ہیں۔ فلم میں درمیانے درجے کے طبقے سے تعلق رکھنے والے ایک جوڑے کی کہانی بیان کی گئی تھی

اپنی اگلی فلم کے لیے انہوں نے آسکر ایوارڈ یافتہ ہالی ووڈ اداکاروں پینی لوپ کروز اور ہویئر باردم کو مرکزی کرداروں میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ہویئر باردم ہسپانوی اداکار ہیں جو ’نو کنٹری فار اولڈ مین‘ میں معاون اداکار کی حیثیت سے آسکر ایوارڈ جیت چکے ہیں جبکہ پینی لوپ کروز ’وکی کرسٹیان بارسلونا‘ میں بہترین اداکاری پر بطور معاون اداکارہ اکیڈمی ایوارڈ حاصل کرچکی ہیں۔

فلم کی شوٹنگ اسپین میں کی جائے گی جس کا آغاز اگلے برس کردیا جائے گا۔

پینی لوپ کروز اور ہوئیر باردم نے جو شریک حیات بھی ہیں، آسکر ایوارڈ یافتہ ایرانی فلمساز کے ساتھ کام کرنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ دونوں کا کہنا ہے کہ وہ اس کے علاوہ بھی ایک اور فلم میں ایک ساتھ کام کر رہے ہیں۔ ’ہم ہر بار ایک ساتھ کام نہیں کریں گے، لیکن کبھی کبھار ایسا کرنا اچھا لگتا ہے‘۔

Read 3770 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto