بھارتی اداکارہ ودیا بالن کے ساتھ ایک شخص نے شرمناک حرکت کر دی کہ ’’ڈرٹی گرل‘‘ غصے سے آگ بگولہ ہوگئی

جمعرات, 23 مارچ 2017 19:42

نئی دہلی: ہندوستانی فلموں میں دبنگ کردار نبھانے والی معروف اداکارہ ودیا بالن نے انکشاف کیا ہے کہ ممبئی کے سددھونا مندر میں دوران ’’عبادت ‘‘ ایک نامعلوم شخص نے انہیں بار بار چھونے کی کوشش کی جس پر بھارتی اداکارہ نے سب کے سامنے اس شخص کو بری طرح جھاڑ دیا۔ مشہور بھارتی نجی ٹی وی چینل ’’این ڈی ٹی وی ‘‘ کے مطابق بھارتی فلموں کی ڈرٹی گرل ودیا بالن کا کہنا ہے کہ ہمارے مداحوں کو سمجھنا اور اس بات کو کبھی بھولنا نہیں چاہئے کہ انڈین فلموں کی خواتین اداکارائیں سٹارز ہونے کے ساتھ ایک خاتون بھی ہیں ،فینز کو ہمارے اور اپنے درمیان ہمیشہ ایک فاصلہ رکھنا چاہئے جو وہ نہیں رکھتے ۔انہوں نے کہا کہ وہ سد دھونامندر میں اپنی نئی فلم کے لئے آنکھیں بند کر کے دعا مانگنے میں مصروف تھیں کہ اچانک ایک شخص نے میرے کندھے کو چھوا ،میں نے آنکھیں کھول دیں اور اس کی طرف دیکھا ،میں نے اس سے پوچھا ،جی ہاں ؟تو اس نے کہا کہ یہ میری بیوی ہے آپ اسے ہیلو بولیئے نا ؟میں نے کہا کہ میں دعا کر لوں اور پھر میں آنکھیں بند کر کے دعا میں مشغول ہو گئی ،اُس شخص نے ایک بار پھر میرے کندھے پر ہاتھ رکھ دیا اور کہا کہ ارے ایک بار ہیلو تو بولئے نہ ۔تب میں نے کہا کہ پہلے آپ اپنا ہاتھ میرے کندھے سے ہٹایئے اور مجھے چھونا بند کیجئے ،میں نے اس شخص سے کہا کہ اگر کوئی آپ کی بیوی کو اس طرح چھوے تو آپ کو اچھا لگے گا؟ یا آ پ کی بیوی کو اچھا لگے گا ؟۔

ودیا بالن نے دوران انٹرویو انتہائی غصے کے عالم میں کہا کہ لوگ کیسے سمجھ لیتے ہیں ہم پبلک فگر ہیں تو وہ ہمارے ساتھ کچھ بھی کر سکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی اپنے مداحوں کے ساتھ سیلفی لینے یا انہیں آٹو گراف دینے سے انکار نہیں کیا ،بہت ہی کم ہوتا ہے کہ میں اپنے کسی مداح کو انکار کروں ،لیکن اس کی بھی کوئی حد ہونی چاہئے ۔

یاد رہے کہ حال ہی میں ودیا بالن 14اپریل کو ریلیز ہونے والی نئی فلم ’’بیگم جان ‘‘ کی پر موشن کے ممبئی گئیں تو ان کے ساتھ ایک فین نے اسی طرح کی حرکت کی تھی ،اُس شخص نے ودیا بالن کے ساتھ سیلفی تصویر لینے کی درخواست کی اور جب ودیا نے تصویر کھنچوا لی تو اس شخص نے بھی ودیا بالن کے ساتھ چمٹنے کی کوشش کی تھی جس پر بھارتی اداکارہ کافی ناراض ہو گئیں اور انہوں نے سب کے سامنے اس شخص کی بے عزتی کر دی تھی ۔

Read 518 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto