معروف اداکارہ کی فحش فلم لیک ہوئی تو وہ میرے ساتھ تھی اورروتی رہی، لیکن جیسے ہی اسے فائدہ بتایا تو خوش ہوگئی

جمعرات, 30 مارچ 2017 16:11

نیویارک: امریکی ماڈل و اداکارہ کم کارڈیشین اپنے بے باک فوٹو شوٹس اور پے درپے شادیاں کرنے اور ہر بار چند ہفتوں بعد ہی طلاق لے لینے کی وجہ سے دنیا بھر میں جانی جاتی ہیں۔ 10سال قبل ان کی ایک فحش فلم انٹرنیٹ پر لیک ہو گئی تھی جس میں اسے اس کے بوائے فرینڈ ’رے جے ‘ کے ساتھ قابل اعتراض حالت میں دکھایا گیا تھا۔ جب کم کارڈیشین کو اس ویڈیو کا علم ہوا، وہ اپنی دوست معروف ماڈل ، اداکارہ و گلوکارہ پیرس ہلٹن کے ساتھ آسٹریلیا میں موجود تھی۔ آج اس واقعے کو10سال مکمل ہونے پر ویب سائٹ PageSix.com نے پیرس ہلٹن سے اس حوالے سے گفتگو کی ہے جس میں ہلٹن نے ایک حیران کن انکشاف کیا ہے۔

میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق پیرس ہلٹن نے بتایا ہے کہ ”جب کم کارڈیشین کی ویڈیو لیک ہوئی تو وہ میرے پاس موجود تھی۔ وہ زاروقطار رو رہی تھی اور تردید کر رہی تھی کہ یہ ویڈیو میری نہیں ہے۔ جب کافی دیر ایسے ہی گزر گئی تو میں نے اسے کہا کہ تم اس کے ذریعے رقم بھی کما سکتی ہو۔ تم ویڈیو لیک کرنے والی ویب سائٹ ”Vivid entertainment“ کے خلاف مقدمہ کرکے ہرجانہ لے سکتی ہو۔ یہ سنتے ہی کم کارڈیشین پرسکون اور خوش ہو گئی۔“رپورٹ کے مطابق بعدازاں کم کارڈیشین نے کمپنی کے خلاف دعویٰ دائر کیا، جس پر کمپنی اس سے ویڈیو کے حقوق خریدنے پر رضامند ہو گئی اور اس نے اداکارہ کو 50لاکھ ڈالر (تقریباً 50کروڑ روپے) ادا کر دیئے جس کے بعد اس کی ویب سائٹ پر موجود ویڈیو کو قانونی حیثیت حاصل ہو گئی۔

Read 3859 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto