صبا قمر کی پہلی بالی ووڈ فلم ’ہندی میڈیم‘ کا ٹریلر جاری

جمعہ, 07 اپریل 2017 00:10

ممبئی: پاکستانی اداکارہ صبا قمر نے بالی ووڈ میں اینٹری دے دی ہے،عرفان خان اور صبا قمر کی بالی ووڈ ڈرامہ فلم ’’ہندی میڈیم ‘‘کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا۔ سکیت چوھدری کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی دہلی کے مشہور چاندنی چوک سے تعلق رکھنے والے ایک جوڑے کے گرد گھوم رہی ہے جو اپنی بیٹی کو اچھے انگلش میڈیم اسکول میں داخلہ دلوانے کی کوششیں کرتا دکھائی دیتا ہے۔ فلم میں مرکزی کردار اداکار عرفان خان اور صبا قمر نبھا رہے ہیں جبکہ دیگر اداکاروں میں دیپک ڈوبریال،جسپال شرما اور وجے کمار ڈوگرا شامل ہیں۔دنیش ویجن اور بھوشن کمار کی مشترکہ پروڈیوس کردہ یہ فلم12مئی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

Read 1837 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto