روس کی معروف ماڈل کو جسم فروشی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا

بدھ, 12 اپریل 2017 16:50

ماسکو: روس کی معروف ماڈل ماریہ سزانوا کو جسم فروشی کا دھندہ کرنے پر گرفتار کر لیا گیا ۔جواں سالہ ماڈل کے دوستوں کا کہنا ہے کہ نائٹ کلب میں مینجر کے طور پر کام کرتی تھی اور پھر وہ اچانک غائب ہو گئی ۔ماریہ کو آخری مرتبہ بحرین کے انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر اس کی دوست وکٹوریہ کے ساتھ دیکھا گیا تھا جس کے بعد سے وہ غائب ہے ۔روسی میڈ یا کے مطابق ماریہ زندہ ہے اور اسے جسم فروشی کا دھندہ کرنے کے شبہ میں اردن سے گرفتار کیا گیا۔

 

ماریہ جس ماڈلنگ ایجنسی کے لیے کام کرتی تھی اس کے نمائندے نے تصدیق کی ہے کہ ماریہ کو گرفتار کیا گیا ہے ،ان کا کہنا ہے کہ ماریہ کو بحرین کے ایک امیر شخص نے جھانسہ دے کر جسم فروشی کے دھندے میں ملوث کیا ۔انہوں نے بتا یا کہ ماریہ دو جگہ پر کام کرتی تھیں ۔ماریہ کی والدہ کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹی کا پتہ چل گیا ہے اور اب سب ٹھیک ہے۔انہوں نے اپنے خدشے کا اظہار کیا کہ ماریہ کو ایک گینگ نے پھنسا یا جو جسم فروشی کے لیے دھندے کے لیے دنیا بھر کی خواتین جھانسے دیتے ہیں ۔دوسری جانب روسی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ ماریہ کو غیر قانونی سرگرمیوں میں پائے جانے پر اردن سے ڈی پورٹ کردیا گیا ہے ۔

Read 1075 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto