میرا کو ماہرہ خان کی فلم رئیس کی کامیابی ہضم نہ ہوسکی

ہفتہ, 15 اپریل 2017 01:06

لاہور: شوبز انڈسٹری میں اداکاروں اور اداکاراؤں کے درمیان ذاتی چپقلش معمول کی بات ہے لیکن اداکارہ میرا اور ماہرہ خان کے درمیان لفظی جنگ طول پکڑتی جارہی ہے اور اب میرا نے ایک اور بڑا دعویٰ کیا ہے۔ اداکارہ میرا کو فلموں میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے کئی سال ہوگئے ہیں لیکن اس کے باوجود خبروں میں رہنے کا ہنر خوب جانتی ہیں جب کہ اداکارہ کبھی اپنی گلابی انگلش تو کبھی عدالت میں پیشی کے دوران بے ڈھنگے فیشن سے سستی شہرت کے ساتھ ساتھ سب کو محظوظ کرتی نظر آتی ہیں لیکن اب لالی ووڈ حسینہ نے حیران کن دعوی کردیا ہے۔

اپنے ایک  انٹرویو میں میرا نے دعویٰ کیا کہ میں نے سب سے پہلے پاکستانی اداکاراؤں کے لیے بالی ووڈ کے دروازے کھولے تھے اور مجھے بھی بھارت میں بڑی مقبولیت  ملی تھی جو آج بھی برقرار ہے لیکن ماہرہ خان کو ضرورت سے زیادہ میڈیا کوریج دی جارہی ہے۔ انہوں نے ماہرہ خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ اگر شاہ رخ خان کے مدمقابل فلم “رئیس” میں مجھے کاسٹ کیا جاتا تب بھی فلم اتنی ہی کامیاب ہوتی جتنی ماہرہ خان کے ساتھ ہوئی ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں نے کبھی بھی تعریف کرنے میں کنجوسی سے کام نہیں لیا اور میں ہمیشہ سے ہی فن کی قدر دان رہی ہوں  جب کہ ایک سوال کے جواب میں میرا نے کہا کہ بھارت میں کسی بھی اچھے پراجیکٹ کی پیش کش ہوئی تو ضرور کام کروں گی  اور مہیش بھٹ سے آج بھی اچھے مراسم قائم ہیں۔

Read 3740 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto