آرمی چیف کی قطر کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات ،پاک قطر دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

پیر, 22 فروری 2016 18:52

دوحہ :چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حامد الثانی سے ملاقات کی جس میں علاقائی سیکیورٹی اور افغان امن مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ آرمی چیف کی شیخ تمیم بن حامد الثانی سے ملاقات کے دوران قطر کے وزیر اعظم عبد اللہ بن نصیر ،وزیر داخلہ ،وزیر دفاع اور کمانڈر قطر فورس بھی موجود تھے ۔اس موقع پر علاقائی سیکیورٹی صورتحال اور افغان امن مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ملاقات میں پاک قطر دفاعی تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا ۔اس موقع پر قطر کی قیادت نے خطے میں قیام امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا ۔

Read 555 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto