”میں اپنا منہ بند رکھتا ہوں اور صدف کو فالو کرتا ہوں “، فواد خان نے اہلیہ کی تعریفوں کے پل باندھ دیے

ہفتہ, 06 مئی 2017 16:29

لاہور: اداکار فواد خان نے اپنی اہلیہ کی صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں اپنا منہ بند رکھتا ہوں اور صدف کو فالو کرتا ہوں ۔نیو نیوز کے مطابق فواد خان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں ایک سوال کے جواب میں کہا ہے کہ صدف فیشن کے بارے میں مجھ سے زیادہ بہتر جانتی ہیں ، وہ سوشل میڈیا پر کافی ان ہیں اس لیے انہیں زیادہ بہتر اندازہ ہے کہ کیا صحیح ہے اور کیا غلط۔

اپنی اہلیہ کے ساتھ ملکر مشہور برانڈ ”سلک “ چلانے والے فواد خان سے سوال کیا گیا کہ اس برانڈکیلئے دونوں میاں بیوی کے درمیان تخلیقی اختلافات تو ہوتے ہونگے؟ جس پر انہوں نے ہاں میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ صدف اس بارے میں مجھ سے زیادہ جانتی ہیں۔

فواد خان نے مزید کہا کہ ”اس لیے میں اپنا منہ بند رکھتا ہوں اور صدف کو فالو کرتا ہوں“۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ’میں صرف اس سلسلے میں صدف کا ساتھ دیتا ہوں، وہ میرے ساتھ کے بغیر بھی کافی اچھا کام کررہی ہیںمگر ساری توجہ مجھے مل جاتی ہے۔

Read 315 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto