شاہد کپور کی بیوی پر جرمانہ کیوں ہواَ؟

منگل, 09 مئی 2017 13:04

ممبئی:  بالی ووڈ اداکار شاہد کپور کی اہلیہ میرا راجپوت جو خود کیمرے کے سامنے آنا زیادہ پسند نہیں کرتی ہیں اب ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر خبروں کی زینت بن گئی ہیں۔ بالی ووڈ اداکارشاہد کپور کی اہلیہ ممبئی میں ایک دعوت کے لیے گئی تھیں جہاں ان کے ڈرائیور نے گاڑی غلط جگہ پر کھڑی کردی، قانون کی خلاف ورزی پر ٹریفک پولیس نے ان کا چالان کیا۔

 ٹریفک پولیس کی جانب سے جب میرا کو کہا گیا کہ انہوں نے نو پارکنگ زون میں گاڑی پارک کی جس کے لیے 2 ہزار روپے کا جرمانہ ادا کرنا پڑے گا، میرا نے بھی اپنی غلطی کو فوری طور پر تسلیم کرلیا اور کسی بھی چوں چراں یا غصے کیے بغیر جرمانہ ادا کیا۔

ٹریفک پولیس کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ عام طورفنکار یا ان کی اہلیہ اس طرح جرمانہ آسانی سے ادا نہیں کرتے ہیں لیکن میرا راجپوت نے بہت آرام سے سارے معاملے کو دیکھا اورجرمانہ ادا کیا۔ اس سے قبل میرا راجپوت کے ڈرائیور کو پہلے بھی سگنل توڑنے پر جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔

Read 354 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto