شلپا شیٹھی کا بھارتی بزنس مین پر100 کروڑ روپے ہرجانے کا دعوی

جمعرات, 18 مئی 2017 00:25

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی اور ان کے شوہرراج کنندرا نے ٹیکسٹائل کمپنی کے مالک موہن لال بھلوٹیا پر100 کروڑ کا ہتک عزت کا دعوی کردیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی اوران کے شوہرراج کندرا نے ممبئی ہائی کورٹ میں ٹیکسٹائل کمپنی کے مالک موہن لال بھلوٹیا کے خلاف درخواست دائر کی ہے جس میں انہوں نے موہن لال بھلوٹیا پر 100 کروڑکا ہتک عزت کا دعوی کیا۔ درخواست میں کہا کہ موہن لال بھلوٹیا نے راج کندرا اورشلپا دونوں کو دھوکے بازکہا اوردھوکے بازی کا ان پرجھوٹا الزام عائد کیا جب کہ اس حرکت سے ان کی شہرت متاثر بھی ہوئی ہے۔
راج کندرا نے کہا کہ میڈیا پرشورشرابہ مچانے کے لیے اس معاملے میں میری اہلیہ شلپا شیٹھی کوبلاوجہ گھسیٹا جارہا ہے جوافسوس ناک ہے جب کہ شلپا کا کاروبارسے کوئی لینا دینا نہیں۔
واضح رہے کہ اداکارہ اوران کے شوہرپربھارتی بزنس مین موہن لال بھلوٹیا کی جانب سے کاروبارکی مد میں 24 لاکھ روپے واپس نہ کرنے کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا۔

Read 359 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto