ملائکہ اپنے نام کے ساتھ خان لگا دیکھ کرکیوں طیش میں آئیں؟

جمعرات, 18 مئی 2017 00:28

ممبئی: بالی ووڈ کی آئٹم گرل ملائکہ اروڑہ نے تقریب میں اپنے نام کے ساتھ سابقہ شوہر ارباز خان کا نام لگانے پر اعتراض کیا اور پھر خود ہی تختی پر ’’خان‘‘ کے نام والا حصہ پھاڑ کر علیحدہ کردیا۔ بالی ووڈ اسٹار ارباز خان اور آئٹم گرل ملائکہ اروڑ کے درمیان 18 سالہ رفاقت کے بعد باقاعدہ طلاق ہوگئی ہے اور ارباز نے بھی سابقہ اہلیہ کو بیٹے کی تعلیم وپرورزش اور نان نفقہ کی مد میں 15 کروڑ دینے پر آمادگی ظاہر کردی ہے لیکن اب ایک تقریب میں اداکارہ نے سب کے سامنے حیران کن حرکت کردی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز ملائکہ اروڑہ نے باقاعدہ طلاق کے بعد ممبئی میں منعقدہ ایک تقریب میں شرکت کی جہاں ان کا نام نشست پر سابقہ شوہر کے خاندانی نام ’’خان‘‘ کے ساتھ درج تھا جس پر اداکارہ نے اعتراض کیا اور منتظمین سے’’خان ‘‘ لفظ ہٹانے کو کہا لیکن پھر خود ہی اپنے نام کی تختی سے ’’خان‘‘ والا حصہ پھاڑ دیا جس پر تقریب میں موجودشرکا بھی حیران رہ گئے۔

Read 370 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto