فلم نہ ڈرامہ، میرا کا معاوضہ 75 لاکھ ہوگیا

جمعرات, 18 مئی 2017 23:26

لاہور: فلم اسٹار میرا نے آئندہ سے اپنا فلمی معاوضہ 75 لاکھ روپے لینے کا فیصلہ کر لیا جب کہ بالی ووڈ میں کام کرنے کے  لیے دو کروڑ روپے معاوضہ وصول کریں گی۔ اس حوالے سے اداکارہ میرا نے کہا کہ مجھے اپنے اسپتال کے پروجیکٹ کے لیے پیسوں کی ضرورت ہے اور میں نے طویل عرصے سے اپنے معاوضے میں اضافہ بھی نہیں کیا تھا تاہم اب اسپتال کے پروجیکٹ کو مد نظر رکھتے ہوئے پاکستان میں بننے والی فلموں کا معاوضہ 75لاکھ کر دیا ہے جب کہ بالی ووڈ میں بننے والی فلم میں کام کرنے کا معاوضہ 2کروڑ روپے وصول کروں گی ۔ انھوں نے کہا کہ میرا مقصد انسانیت کی خدمت ہے اور اسی جذبے کے تحت میں نے اسپتال بنانے کا فیصلہ کیا تھا ، چند ایک صاحب ثروت لوگ آگے آئے ہیں مگر اکثریت اس نیک کام میں پیچھے رہی ہے اور میں ان سے بھی اپیل کرتی ہوں کہ وہ اس نیک مقصد میں میرے ساتھ شامل ہوں تاکہ میری اور انکی آخرت بہتر ہو سکے ۔

Read 358 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto