میرا اور مفتی عبدالقوی رمضان میں کیا کرنے جارہے ہیں؟، سن کر آپ کے بھی ہوش اڑ جائیں گے

جمعہ, 19 مئی 2017 14:17

لاہور:  پاکستان شوبز انڈسٹری کی متنازعہ ترین اداکارہ میرا ایک نئے ٹی وی شو کی میزبانی کرنے کی جا رہی ہے لیکن یہ کوئی عام شو نہیں بلکہ رمضان شو ہے جو نجی ٹی وی چینل 7 نیوز پر نشر ہو گا۔ اداکارہ میرا خبروں میں رہنے کا ہنر بخوبی جانتی ہیں اور اس مرتبہ بھی وہ ناکام نہیں ہوئیں اور ان کے بارے میں سامنے آنے والی خبر میڈیا کی زینت بن گئی ہے تاہم اب دیکھنا یہ ہے کہ وہ اس شو میں کیا کرتی ہیں۔ خبر سامنے آنے کے بعد عوام کے تو جیسے ہوش ہی اڑ گئے ہیں کیونکہ اس شو کیلئے منتخب ہونے والے دونوں افراد ہی تنازعات میں رہ چکے ہیں۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ اس شو میں ان کا ساتھ دینے کیلئے مفتی عبدالقوی بھی موجود ہوں گے جنہیں مرحومہ قندیل بلوچ کیساتھ سامنے آنے والی تصاویر سے خاصی شہرت ملی۔ اگرچہ مفتی عبدالقوی اس سے پہلے اپنے ”فتوﺅں“ کے باعث شہرت حاصل کر چکے تھے تاہم قندیل بلوچ کیساتھ سامنے آنے والی تصاویر نے تو ان کی شہرت کو ”چار چاند“ لگا دئیے۔
ایسا معلوم ہوتا ہے کہ نجی ٹی وی ریٹنگ بڑھانے کی خواہش رکھتا ہے اور اسی وجہ سے اس شو کیلئے میرا اور مفتی عبدالقوی کا انتخاب کیا گیا ہے تاہم اب دیکھنا یہ ہے کہ عوام کو یہ کتنا پسند آتا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل وینا ملک نے بھی رمضان شو شروع کیا تھا جو عوام کی جانب سے ملنے والی شکایات کے باعث صرف 4 روز بعد ہی بند کر دیا گیا ۔ خیر! دیکھتے ہیں کہ اب 7 نیوز اس شو کو کتنے دن چلا پاتا ہے۔

Read 77 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto