سنجے دت کے نئے روپ نے مداحوں کو حیران کردیا

منگل, 23 مئی 2017 23:58

ممبئی: نجے دت نے اپنی نئی آنے والی فلم کے لیے جو روپ دھارا اس سے ان کی شخصیت ہی بدل گئی۔ سنجے دت جنہیں فلم نگری سنجو بابا کے نام سے جانتی ہے اور پورا بالی وڈ ان کی اداکاری کا معترف ہے لیکن سنجو بابا بھی اپنی منفرد اداکاری سے مداحوں کو محظوظ کرتے رہتے ہیں۔ فلم کھلنائیک، منا بھائی ایم بی بی ایس اور اگنی پت جیسی فلموں میں سنجے دت کے مخصوص اسٹائل نے نہ صرف بالی وڈ فلم نگری میں دھوم مچائی بلکہ مداح بھی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے اور اب ایک بار پھر سنجو بابا نے نئے اسٹائل کے ساتھ فلم نگری میں انٹری دے دی ہے۔ سنجے دت نے کچھ دن قبل ہی نئی فلم ’’بھومی‘‘ کی شوٹنگ مکمل کی تھی اور آج انسٹاگرام پر ایک اور نئی فلم ’’صاحب بیوی اور گینگسٹر‘‘ کے کردار کی تصویر شئیر کردی۔ انسٹاگرام پر شئیر کی گئی تصویر میں سنجے دت نے لکھا ہے کہ میری نئی فلم کے لیے میرا نیا اسٹائل، تصویر میں سنجو بابا خود کسی گینگسٹر سے کم نظر نہیں آرہے تاہم ان کا یہ نیا اسٹائل مداحوں کو کتنا پسند آئے گا یہ تو مداح ہی بتاسکیں گے۔

Read 197 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto