سونم کپور نے اپنی خوبصورتی کے پیچھے راز بتا دیا

جمعہ, 26 مئی 2017 15:53

ممبئی / کانز: سونم کپور کو بالی ووڈ میں صف اول کی خوش لباس اور دلکش اداکاراؤں میں شمار کیا جاتا ہے لیکن ان کا ماننا ہے کہ ان کی خوبصورتی کے حوالے سے ان کا کوئی کمال نہیں ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی خوربرو اداکارہ سونم کپورنے گزشتہ دنوں فرانس میں منعقد ہونے والے فلم فیسٹول کانزمیں شرکت کرکے خوب داد حاصل کی تھی جب کہ ان کے ریڈ کارپٹ پر بکھیرے گئے جلوے ہالی ووڈ میڈیا پربھی چھائے رہے تھے۔

اس حوالے سے جب انٹرویو کے دوران سونم کپورسے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ میں نے صرف ریڈ کارپٹ پر واک کی اورکیمرے کے سامنے مسکراتی رہی، میری خوبصورتی میں میرا کا کوئی ہاتھ نہیں بلکہ یہ سارا کمال  فیشن ڈیزائنرز، میک اپ آرٹسٹ اورفوٹو گرافرزسمیت پوری ٹیم کا ہے۔

اداکارہ نے خوبصورت ہونے پرخدا کا شکر ادا کیا جس نے انہیں خوبصورت بنا کردنیا میں بھیجا جب کہ انہوں نے اپنے والد اوراداکارانیل کپوراورماں سنیتا کپورکا بھی شکریہ ادا کیا ۔ اداکارہ نے فیسٹول میں موجود تمام فوٹو گرافرزکی بہت تعریف کی جنہوں نے ان کی خوبصورت تصاویر کھینچیں۔

سونم کا مزید اپنے کرئیرکے بارے میں کہنا تھا کہ اگر وہ کسی فلم کی ہدایتکاری کریں گی تو وی اس قسم کے بڑے اورمعروف فیسٹول میں ضرور متعارف کرائیں گی کیونکہ اس طرح کے فیسٹیول میں فلموں کو متعارف کرانا ہر فنکار کی خواہش ہوتی ہے۔ اداکارہ نے کہا کہ بالی ووڈ بڑی انڈسٹری ہے جس کی فلمیں دیکھنے والوں کی تعداد بھی بہت ہے، مجھے امید ہے کہ ایک دن میری کوئی بھارتی فلم بھی کانز جیسے فیسٹول کا حصہ بنے گی جب کہ میری فلمیں ، دہلی 6 ،بھاگ ملکھا بھاگ، نیرجا، رانجھنا جیسی فلمیں کانز فیسٹیول کا حصہ بن سکتی ہیں۔

ان سے جب دیپیکا کے بارے میں سوال پوچھا گیا تو انہوں نے  فراخ دلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ دیپیکا بہت خوبصورت لگ رہی تھیں،انہوں نے خود کو بہترین انداز میں پیش کیا۔  واضح رہے کہ اداکارہ آج کل سنجے دت کی زندگی پر بنے والی فلم سمیت ویر دی ویڈنگ میں خاصی مصروف ہیں۔

Read 1349 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto