رانی کی نئی تصاویر نے لوگوں کو حیران کردیا

جمعرات, 08 جون 2017 23:25

ممبئی: رانی مکھرجی کو بیٹی ’ادیرا‘ کی پیدائش کے بعد ان کے بڑھتے وزن پربے جا تنقید کا نشانہ بنایا جارہا تھا لیکن حال ہی میں سوشل میڈیا پر جاری ہونے والی تصاویر نے ان کے مداحوں کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کردیا ہے۔ رانی مکھرجی شوبز کا حصہ ہونے کے باوجود یہاں کی رنگینیوں سے دوررہتی ہیں، وہ دوسری اداکاراؤں کی طرح نا تو مختلف تقاریب میں شریک ہوتی ہیں اورنا ہی سوشل میڈیا کا حصہ ہیں، اس لیے ان کے بارے میں خبریں کم ہی میڈیا کی زینت بنتی ہیں۔
رانی مکھرجی 2014 میں بالی ووڈ کے نامور ہدایت کار آدیتیہ چوپڑا کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھیں اور 2015 میں بیٹی ’’ادیرا‘‘ کی ماں بنیں، بیٹی کی پیدائش کے بعد رانی کے وزن میں کافی اضافہ ہوگیا تھا جس کے باعث انہیں ہر جگہ سے بس ایک ہی مشورہ ملنے لگا تھا اور وہ تھا وزن میں کمی کرنے کا۔
رانی مکھرجی نے ’’مردانی‘‘ کی ریلیز کے بعد ایک وقفہ لیا تھا اور اس دوران وہ اپنے اندر ایسی ڈرامائی تبدیلی لے آئیں کہ سب ہی حیران رہ گئے، یہ تبدیلی اس وقت سب کے سامنے آئی جب ان کی ممبئی ایئرپورٹ پر لی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ کہا جاریا ہے کہ انہوں نے نئی فلم’’ ہچکی‘‘ کیلئے اپنے وزن میں خاطر خواہ کمی کی ہے ۔ وجہ جو بھی لیکن ان تصاویر رانی واقعی میں رانی ہی لگتی ہیں۔

Read 283 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto