کترینہ کیف نے اپنی ایک ایسی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی کہ دیکھ کر مداحوں کے ہوش گم ہوگئے

جمعہ, 09 جون 2017 17:04

منیلا: بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف نے وہیل شارک کے ساتھ تیراکی کرکے بالی ووڈ میںسب کو حیران کر دیا ہے ،مداحو ں کی جانب سے انہیں خطروں کی کھلاڑی قرار دیا جا رہا ہے جبکہ ان کی اس بہادری پر ان کے قریبی دوستوں نے بھی خوب سراہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کترینہ کیف نے تیراکی کا سفید لبا س زیب تن کئے ہوئے فلپائن میں ’یوم البحر ‘(سمندروں کے عالمی دن )کے موقع پر وہیل شارک کے ساتھ تیراکی کرتے ہوئے اپنا فوٹو شوٹ کروایاہے جس میں وہ وہیل شارک کے ساتھ ساتھ تیر تی ہوئی دکھا ئی دیتی ہیں جبکہ وہیل شارک کے دم پر اپنی ٹانگ بھی رکھے ہوئے نظر آتی ہیں۔

اپنے شوٹ کی اس ووڈیو کو کترینہ کیف نے کو سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے ساتھ بھی شیئر کیا ہے جس کے باعث بالی ووڈ میںخوب چرچے ہو رہے اور مختلف قسم کے تجزیئے بھی سامنے آرہے ہیں جبکہ ان کے دوستوں نے بھی انہیں خوب داد دی ہے جس پر باربی ڈول بھی خوش ہیں ۔ واضح رہے کہ کترینہ کیف اب باقاعدگی سے سوشل میڈیا پر مداحوں کو اپنی سرگرمیوں سے آگاہ رکھتی ہیں اور اس سلسلے میں انہوں نے باقاعدہ ایک ٹیم بھی مقرر کر رکھی ہے۔

Read 1775 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto