چمن میں پولیس قافلے پر خودکش حملے میں ڈی پی او محافظ سمیت شہید، 20 زخمی

پیر, 10 جولائی 2017 17:16

چمن: عید گاہ چوک میں پولیس قافلے پر خودکش حملے میں ضلعی پولیس افسر اپنے محافظ سمیت شہید جب کہ 20 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق چمن کے مصروف بازار عیدگاہ چوک میں خود کش حملے کے نتیجے میں ڈی پی او چمن ساجد مہمند محافظ سمیت جاں بحق جب کہ متعدد افراد زخمی ہوگئے، واقعہ کے بعد امدادی اہلکاروں نے زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جب کہ شہر بھر کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

Advertisement

پولیس کے مطابق موٹرسائیکل سوار خودکش حملہ آور نے خود کو ڈی پی او ساجد مہمند کی گاڑی کے قریب دھماکے سے اڑادیا، دھماکے کے بعد ان کی گاڑی میں آگ لگ گئی اور انہیں شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے، دوسری جانب اسسٹنٹ کمشنر کاشف نے خودکش حملے کی تصدیق کردی ہے جب کہ پولیس اور ایف سی نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر تحقیقات اور سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

Read 473 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto