دہشت گردی پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش ہے، چیف جسٹس پاکستان

منگل, 08 اگست 2017 20:16

کوئٹہ: چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کا کہنا ہے کہ دہشت گردی پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش ہے تاہم ہمیں دہشت گردی کے خلاف جنگ کو حوصلے سے لڑنا ہے۔ سانحہ کوئٹہ کا ایک سال مکمل ہونے پر تعزیتی ریفرنس سےخطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ شہدا نے قربانی دیکر تاریخ رقم کی جب کہ سانحہ کی تعزیت اور مذمت کے لیے الفاظ نہیں، وکلا نے ملک کی خاطر جانیں قربان کیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش ہے، دشمن نہیں چاہتا کہ آزادی کے بعد بھی یہ ملک خوشحال ہو تاہم دہشت گردی کے خلاف جنگ کو حوصلے سے لڑنا ہے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ معاشرے کے ہر فرد نے دہشت گردی کے خلاف لڑنا ہے کیونکہ اگر دشمن کی سازش کامیاب ہوگئی تو آنے والی نسلوں کوکچھ نہیں دےسکیں گے جب کہ دہشت گردی میں کافی حدتک کمی واقع ہوئی جو کہ خوش آیند ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ سانحہ پر جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی رپورٹ بہت جامع تھی اور عدلیہ اس رپورٹ پر عملدرآمد کرائےگی۔

Read 462 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto