کوئٹہ میں سرچ آپریشن کے دوران 31 مشتبہ افراد گرفتار، آئی ایس پی آر

جمعہ, 11 اگست 2017 18:42

کوئٹہ: ایف سی بلوچستان اور پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کرکے  31 مشتبہ افراد کو گرفتار جبکہ ان کے قبضے سے اسلحہ بر آمد کرلیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایف سی بلوچستان اورپولیس نے آپریشن ردالفساد کے تحت کوئٹہ کے مختلف علاقوں کچلاک، کچھی، شہوانی، سریاب، ہزارگنجی، نواں کلی اورفیض آباد میں سرچ آپریش کیا، جس کے نتیجے میں غیر قانونی مقیم افغان باشندوں سمیت 31 مشتبہ افراد گرفتار کیے گئے۔ آئی ایس پی آرکے مطابق دہشتگردوں کے قبضے سے ایس ایم جی، پستول اور غیر قانونی گاڑیاں برآمد کی گئیں اور  آپریشن کا مقصد 14 اگست کو یوم آزادی کی تقریبات کو خطرات سے بچانا تھا۔

Read 173 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto