مصطفی کمال نے اپنی بچہ پارٹی کا نام تو رکھ لیا ٗ کان میں اذان ہم ہی دیں گے :فاروق ستار

جمعرات, 24 مارچ 2016 16:27

اسلام آباد: متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما فاروق ستارنے کہاہے کہ مصطفی کمال نے اپنی بچہ پارٹی کا نام تو رکھ لیا لیکن کان میں اذان ہم ہی دیں گے۔اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے فاروق ستارنے کہا کہ ایم کیو ایم سے منحرف ہو کر نئی سیاسی جماعت بنانے والے مصطفی کمال نے اپنی پارٹی کا نام تو رکھ لیا لیکن کان میں اذان ہم ہی دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم قائد الطاف حسین کے متعلق غلط خبریں دینے والے سنیئر اینکرز کو رویے پر نظرثانی کرنی چاہیے جب کہ سابق صدر پرویز مشرف کی روانگی کے حوالے سے صرف یہی کہوں گا کہ جب میاں بیوی راضی ہیں تو کیا کرے گا قاضی۔ایم کیو ایم رہنما نے کہاکہ دوبڑی سیاسی جماعتوں نے اپنے مفادات کے تحفظ کیلئے مختلف پالیسیاں اپنائیں، بڑی جماعتیں اپنے مفادات کے تحت ہر صوبے میں مختلف پالیسیاں بناتی ہیں اور ملک کے لئے ایک پالیسی نہ رکھنا بڑی جماعتوں کی منافقت ہے، مسلم لیگ (ن) کو سندھ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تو اس نے ہمارے موقف کی حمایت کردی۔فاروق ستار نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات سپریم کورٹ کے حکم پر ہوئے جس کے بعد بلدیاتی اداروں کو فعال ہوجانا چاہیے تھا لیکن نہیں ہوسکے، الیکشن کمیشن بھی اپنی ذمے داری پوری نہیں کررہا، الیکشن کمیشن شوآف ہینڈ کا معاملہ کالعدم قراردیتا تو معاملہ عدالت میں نہ آتا، رواں سال بھی بلدیاتی اختیارات صوبائی حکومتوں نے استعمال کئے جب کہ 6 ماہ گزر گئے لیکن میئرزاورڈپٹی میئرز کے انتخابات نہیں ہوسکے۔

Read 176 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto