دبنگ خان اپنی سابقہ محبوبہ سنگیتا بجلانی کو فلم نگری میں واپس لانے کیلیے سرگرم

بدھ, 06 اپریل 2016 22:05

ممبئی: بالی ووڈ کے دبنگ سپر اسٹار سلمان خان اپنی سابقہ محبوبہ سنگیتا بجلانی کو فلم نگری میں واپس لانے کے لیے سرگرم ہوگئے۔

بالی ووڈ اسٹار سلمان خان اداکاری کے ساتھ ساتھ اپنے معاشقوں اور دوستی کے حوالے سے بھی شہرت رکھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ ان کے فلم نگری کی صف اول کی اداکاراؤں کے ساتھ معاشقوں کے چرچے رہے ہیں جس میں مشہور اداکارہ سنگیتا بجلانی ، ایشوریا رائے اور کترینہ کیف شامل ہیں جب کہ گزشتہ کئی عرصے سے سلو میاں اپنی سابقہ محبوبہ سنگیتا بجلانی کے ہمراہ دیکھے جارہے ہیں جس کے بعد اب وہ ان سے دوستی کا حق اداکرتے ہوئے واپس فلم نگری میں لانے کی تیاری کررہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان اپنی سنگیتا بجلانی کو واپس فلم نگری میں لانے کے لیے سرگرم ہوگئے ہیں جس کے لیے انہوں نے مقامی فلم ’’کشنام‘‘ کے ہندی ریمیک میں سنگیتا کو اپنے مدمقابل فلم میں کاسٹ کرانے کے لیے پروڈیوسر ساجد ناڈایاڈ والا سے بات چیت شروع کی ہے جس کے بعد وہ سلو میاں کے مدمقابل فلم سے ہی فلم نگری میں اپنی دوسری اننگز کی شروعات کریں گی۔

واضح رہے کہ سلمان خان اپنی نئی آنے والی فلم ’’سلطان‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں ان کے مدمقابل اداکارہ انوشکا شرما مرکزی کردار میں جلوہ گر ہوں گی۔

Read 1516 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto