نثار مورائی کی گرفتاری پر سندھ رینجرز کے خلاف 5کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ

پیر, 11 اپریل 2016 18:34

کراچی: فشرمین کوآپریٹیو سوسائٹی کے سابق چیئرمین نثار مورائی کی گرفتاری پر سندھ رینجرز کے خلاف ہائی کورٹ میں 5 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا گیا ہے۔

 سندھ ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ فشرمین کوآپریٹیو سوسائٹی کے سابق چئیرمین نثار مورائی کسی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث نہیں، رینجرز کی جانب سے انیہیں حراست میں رکھنے کا کوئی جواز نہیں۔ اس لئے عدالت عالیہ سے درخواست ہے کہ نثار موارئی کو ضمانت پر رہا اور انہیں سندھ ہائیکورٹ میں پیش کیا جائے، اس کے علاوہ رینجرز حکام کو 5 کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا جائے۔

واضح رہے کہ نثار مورائی کو گزشتہ ماہ اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا تھا اور ان پر اربوں روپوں کی کرپشن، منی لانڈرنگ، لیاری گینگ وار کے ملزموں کی معاونت اور سرپرستی کے الزامات ہیں۔

Read 250 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto