مردان کے ایکسائزآفس میں خودکش دھماکا، 15 افراد زخمی

منگل, 19 اپریل 2016 18:44

مردان: ایکسائزآفس میں خودکش دھماکے میں 15 افراد زخمی ہوگئے جب کہ دھماکے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا۔

 مرادن میں ایکسائزآفس کے قریب خود کش دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 15 افراد زخمی ہوئے۔ دھماکے کے بعد پولیس اورسیکیورٹی فورسز جائے وقوعہ پرپہنچ گئے جب کہ امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر اسپتال منتقل کردیا جب کہ بعض مریضوں کو پشاور لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ڈی پی او فیصل شہزاد کا کہنا ہے کہ خودکش بمبار ایکسائز آفس کے اندر جانا چاہتا تھا جسے باہر ہی روکا گیا تو اس نے خود کو دھماکے سے اڑالیا جس کے نتیجے میں 15 افراد زخمی ہوئے جب کہ حملہ آورنے 8 سے 10 کلوباروی مواد کی خودکش جیکٹ پہنی ہوئی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ حملے کے بعد جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرنا شروع کردیئے، دھماکے سے قبل فائرنگ بھی کی گئی جب کہ علاقے کو گھیرے میں لے کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے تاہم مال روڈ مردان کو بھی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

Read 320 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto