عمران خان سے ملاقات نہ ہونے پرماڈل قندیل بلوچ زاروقطارروپڑیں

پیر, 02 مئی 2016 10:06

لاہور: سوشل میڈیا پر اپنے متنازعہ بیانات سے شہرت حاصل کرنے والی ماڈل قندیل بلوچ پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان سے ملاقات نہ ہونے پر زارو قطار روپڑیں۔

پاکستانی ڈرامہ کوئین قندیل بلوچ سستی شہرت حاصل کرنے کا کوئی بھی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتیں، یہی وجہ ہے کہ بناؤ سنگار کر کے مہنگا سوٹ زیب تن کئے ماڈل تحریک انصاف کے جلسے میں پہنچیں اور دل میں عمران خان سے ملاقات کی خواہش لئے  اسٹیج کی جانب رخ کرنے لگیں تو انہیں سیکیورٹی عملے نے روک لیا۔ ماڈل سیکیورٹی عملے سے منت سماجت کرتی رہیں لیکن جب انہیں عمران خان تک جانے نہ دیا گیا تو وہ پھوٹ پھوٹ کر رونے لگیں۔

بعدازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ماڈل کا کہنا تھا کہ عمران خان کی محبت میں کراچی سے ملاقات کے لیے لاہور آئی تھی لیکن یہاں آکر معلوم ہوا کہ عمران خان سے ملاقات کے لیے پاس بنوانا پڑتا ہے اگر پہلے معلوم ہوتا تو پاس بنوا لیتی۔

Read 1046 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto