کینسر مکمل طور پر انسانوں کی ایجاد کردہ بیماری ہے

جمعرات, 05 مئی 2016 14:02

سائنسدانوں کی تحقیق کے مطابق کینسر مکمل طور پر انسانوں کی ایجاد کردہ بیماری ہے۔ تحقیق کے مطابق اس کی وجہ آلودگی اور ناقص غذائی اجزا ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مانچسٹر یونیورسٹی میں ماہرین اور سائنسدانوں نے قدیم مصر اور یونان کی تاریخ کا مطالعہ کرنے کے بعد یہ نتیجہ اخذ کیا۔ اس تحقیق میں سب سے پہلا کینسر مصر کی ایک ممی میں بھی دریافت کیا گیا۔

ریسرچ کے مطابق کئی سو ممیوں کو جانچنے کے بعد صرف ایک ممی میں اس مرض کی تشخیص ہوئی۔ مزید یہ کہ اس مرض کی علامات بھی بہت کم پائی گئیں۔

ماہرین کے مطابق کینسر کا مرض صنعتی انقلاب کے بعد تیزی سے ابھرنا شروع ہوا۔

ریسرچ ٹیم میں شامل ڈاکٹر روزائل ڈیوڈ کے مطابق، صنعتی انقلاب کے بعد کینسر، دل کے امراض کے بعد موت کی دوسری وجہ بن گیا۔ ان کا کہنا ہے کہ ہماری فطرت میں ایسی کوئی چیز نہیں جس سے کینسر جیسے امراض پیدا ہوں۔ اس مرض کی واحد وجہ آلودگی، ہماری غیر صحتمند غذائی عادات اور طرز زندگی ہےسائنسدانوں کے مطابق اس ضمن میں ان کے پاس صدیوں کے نہیں بلکہ لاکھوں سالوں کے اعداد و شمار ہیں۔ اب تک ہزاروں ممیوں کو تلاش کیا جا چکا ہے اور ان پر ریسرچ کی جاچکی ہے لیکن صرف 2 ممیز میں کینسر کی معمولی سی علامات ملی ہیں۔

Read 603 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto