جرمن پارلیمنٹ میں پہلی بارمسلمان خاتون اسپیکرمنتخب

جمعہ, 13 مئی 2016 18:43

مہتریم آراس کو بدھ کی روز جرمنی ریاست کی پہلی مسلمان خاتون اسپیکر منتخب کر لیاگیا،ان کا کہنا تھا کہ باڈن ورٹمبرگ میں ووٹرز نے تاریخ رقم کردی.

تفصیلات کے مطابق پہلی مسلمان خاتون مہتریم آراس کو پارلیمنٹ کی اسپیکرمنتخب کر لیاگیا، مسلم خاتون نے ووٹرز کےاس فیصلے کی تعریف کرتے ہوئے اسے تاریخی واقعہ قراردیا.

مہتریم آراس کا تعلق گرین پارٹی سے ہے اور انہوں نے باڈن ورٹمبرگ میں بدھ کے روز مقبول امیگریشن مخالف پارٹی کے رکن کو مقابلے کے بعد شکست دی. ان کا کہنا تھا کہ آج ہم نےتاریخ رقم کردی .نومنتخب اسپیکر 50 سالہ مہتریم آراس کا کہنا تھا کہ ان کی کامیابی نے رواداری ، آزادی اور برداشت کا پیغام دیا ہے.

مہتریم آراس ترکی میں پیدا ہوئی، وہ اپنے والدین کے ہمراہ بچپن میں ہی جرمنی منتقل ہوگئی، انہوں نے معاشیات میں تعلیم حاصل کی، جس کے بعد مسلم خاتون نے اپنی ٹیکس مشورہ فرم کی بنیاد رکھی.

مہتریم نے سیاسی کیریئر کا آغاز 1992 میں گرین پارٹی سے کیا اور مقامی کونسل کی رکن منتخب ہوئی، کامیاب سیاسی سفر طے کرتے ہوئے وہ جرمنی کی پارلمینٹ کی رکن بنی.

 الیکشن سے ایک دن قبل ریلوے اسٹیشن پر ایک شخص نے اللہ اکبر کا نعرہ لگا کر چار لوگوں کو چاقو کے وار کرکے زخمی کردیا،جس سے مذہبی صورتحال کشیدہ ہوگئی.تاہم اس واقعے کا ان کی کامیابی پر کوئی اثر نہیں ہوا.

جرمنی میں جمعرات کے روز ایک سروے جاری کیا گیا جس میں 60 فیصد لوگوں کا کہنا تھا کہ اسلام کا جرمنی سے کوئی تعلق نہیں ہے جبکہ 34 فیصد لوگوں نے اس بات سے اتقاف کیا کہ مذہب جرمنی کا حصہ ہے.

Read 257 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto