بالی ووڈ میں ہر ایک کے لیے پر کشش معاوضہ ہونا چاہیئے، اداکارہ کاجول

منگل, 24 مئی 2016 12:46

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کاجول نے کہا کہ ہالی ووڈ ہو یا بالی ووڈ دونوں انڈسٹریز میں مردوں کی اجارہ داری ہے۔

بالی ووڈ میں طویل عرصے سے اداکاراؤں کے اداکاروں سے کم معاوضے پر بحث جاری ہے جس پر کئی اداکاراؤں نے لب کشائی کی ہے جس میں اداکارہ سونم کپور، پریانکا چوپڑا اور دبنگ گرل سوناکشی سنہا شامل ہیں تاہم اب اداکارہ کاجول بھی میدان میں آگئی ہیں۔

اداکارہ کاجول کا اپنے ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ ہالی ووڈ ہو یا بالی ووڈ ان دونوں انڈسٹریز میں مَردوں کی اجارہ داری ہے لیکن اگر یہ کسی بھی کاروبار کی طرح ایک بزنس ہے تو اسے مالی لحاظ سے بہت حد تک موافق ہونا چاہیے اور اس میں ہر ایک کے لیے پرکشش معاوضہ ہونا چاہیے جیسا کہ دیگر کاروباری امور میں ہوتا ہے۔

Read 410 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto