جنگِ عظیم دوئم میں استعمال ہونے والا طیارہ ،دریا میں گر کر تباہ

ہفتہ, 28 مئی 2016 14:02

جنگی طیارہ ’’پی -47 تھنڈر بولٹ‘‘ واشنگٹن برج سے 3.2 کلومیٹر کی دوری پر نیو یارک اور نیو جرسی کے درمیان بہنے والے دریا ’’ہڈسن‘‘میں گر کر تباہ ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ایئرفورس میوزیم کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک خصوصی ویڈیو بنائی جا رہی تھی،جس میں تین جنگی طیاروں نے حصہ لیا، جن میں سے ایک طیارہ ’’پی -47 تھنڈر بولٹ‘‘ واشنگٹن برج سے 3.2 کلومیٹر کی دوری پر نیو یارک اور نیو جرسی کے درمیان بہنے والے دریا ’’ہڈسن‘‘میں گر کر تباہ ہو گیا۔

واقعہ کے تین گھنٹے بعد غوطہ خوروں نے دریا سے 56 سالہ شخص کی لاش برآمد کر لی، جس کے بارے میں خیال کیا جارہا ہے کہ وہ مبینہ طور جہاز کے پائلیٹ کی لاش ہے۔

فوری طور پر طیارہ کے تباہ ہونے کی کوئی وجہ سامنے نہیں آسکی ہے تاہم خیال کیا جاتا ہے کہ طیارہ کا انجن فیل ہو گیا ہوگا،واپسی آتے وقت طیارے سے دھواں نکلتا ہوا نظر آیا اور طیارہ ہچکولے کھاتے ہوئے دریا میں جا گرا۔

واضح رہے بدنصیب طیارے نے جنگَ عظیم دوئم میں حصہ لیا تھا،اسی لیے تاریخی اہمیت کے حامل اس طیارے کو ویڈیو شوٹنگ کے لیے منتخب کیا گیا تھا،تاکہ ویڈیو حقیقت سے قریب تر لگے۔

Read 537 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto