وزیراعظم کی سرجری شروع، آپریشن تھیٹر جانے سے پہلے والدہ کو فون, شہباز شریف کو گلے ملے

منگل, 31 مئی 2016 14:27

لندن :وزیراعظم نواز شریف کی آپریشن جانے سے پہلے اپنے اہلخانہ سے ملاقات کی ۔ملاقات کے دوران اپنے اہل خانہ کو حوصلہ بلند رکھنے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے آپریشن تھیٹر میں داخل ہونے سے پہلے اپنی والدہ کو ٹیلی فون بھی کیا جس کے دوران انہوں نے اپنی والدہ محترمہ سے طویل گفتگو کی اور ان سے دعا کی درخواست کی ۔
نجی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق لندن میں وزیر اعظم نواز شریف کو آپریشن تھیٹر منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کی سرجری کا عمل شروع ہو چکا ہے جو کہ آئندہ 4گھنٹوں تک جاری رہ سکتا ہے۔ذرائع کے مطابق آپریشن تھیٹر جانے سے قبل نواز شریف نے اپنے اہلخانہ سے دعا کی اور انہیں حوصلے بلند رکھنے کی تلقین کی۔
بعدازاں وزیر اعظم نے اپنی والدہ کو فون کر کے ان سے دعائیں لیں اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو گلے ملے جس کے بعد انہیں آپریشن تھیٹر لے جایا گیا۔
اس حوالہ سے نواز شریف کے فرزندحسن نواز کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم اہلخانہ سے ملاقات کے بعد آپریشن جاتے ہوئے پر سکون تھے۔انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم کے آپریشن تھیٹر جانے سے قبل نواز شریف اور ان کے اہلخانہ نے تلاوت کی

Read 1811 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto